پاک فوج کے جوان سرحدوں پر تنخواہ کیلئے نہیں کھڑے: طاہر اشرفی

SerialKiller

فوٹو: فائل

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر تنخواہ کے لیے نہیں کھڑے وہ ماؤں سے کہہ کر جاتے ہیں کہ دعا کرنا شہادت ملے۔

مولانا طاہر اشرفی نے پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی اپنے بیٹوں کو پیسوں کے لیے پیش کرے گا؟ ہمارے جوان جان کی قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، شہداء کی توہین نہیں ہونے دیں گے، ان کے اہلِ خانہ سے معذرت خواہ ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے علماء، مشائخ اور اقلیتی رہنماؤں سے فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بین المذاہب مکالمے کا فروغ قابلِ تحسین ہے۔

اس موقع پر علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مسالک و مذاہب مل بیٹھیں اور مکالمہ کریں تو بہترنتائج ہوں گے اور امن قائم ہو گا تو معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

علاوہ ازیں مفتی عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ریاست اور حکومت کے درمیان ایک خلاء ہے، اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت ضروری ہے، مدارس کے نصاب اور طلبہ کی ذہن سازی پر کام کرنا ہے۔

2026-07-15

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×