فوٹو: فائل
حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پریس رجسٹرار (بی ایس-19) محمد انصار اللہ کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد انصار اللہ کو ان کے موجودہ عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری حکومت خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔











