پنجاب میں غریب کسان کو 4 ایکڑ زرعی زمین 100 روپے سال کی لیز پر دینے کا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے غریب کسان کو چار ایکڑ زرعی زمین 100 روپے سال کی لیز پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں اپناکھیت اپناروزگار اسکیم کے تحت 30 ہزار بے زمین اور مستحق خاندانوں کو قابلِ کاشت سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کےلیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔ 

قرعہ اندازی کے تحت صوبے میں 30 ہزار بے زمین خاندانوں میں ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی تقسیم کردی گئی جبکہ  کاشت کے لیے دو لاکھ روپے امداد بھی ملے گی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس  اسکیم کا آغاز  22 اپریل کو کیا جس کے لیے 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے11 ہزار درخواستیں خواتین کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 ہزارلاٹس کی قرعہ اندازی مکمل ہوچکی ہے، ایک ہفتے میں الاٹمنٹ لیٹراور 31 جولائی تک اراضی کاقبضہ دے دیاجائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کا مقصد بے زمین اور انتہائی مستحق خاندانوں کو معاشی خودمختاری دینا، زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی عزتِ نفس بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مستحق خاندانوں کو میرٹ پر اراضی دی گئی ہے ، اس سلسلے میں کوئی سفارش یا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھاکہ پنجاب میں جہاں بھی قابلِ کاشت سرکاری زمین دستیاب ہوگی، اسے مرحلہ وار مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

2026-07-07

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×