پنجاب: ٹیکس وصولی کیلئے شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

اہور: پنجاب حکومت نے  شادی ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرےلگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شادی ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرےلگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز  اور فوڈ چینز سے فارم ہاؤسز تک ہر ٹرانزیکشن کا حساب ہوگا۔

وزیر اعلی نے ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے اور کیش اکانومی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کا حکم دیا۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ  پنجاب ریونیو کلیکشن میں 38 فیصد اضافہ ہوا اور وصولی250 سے346 ارب تک پہنچ گئی جب کہ  مالی سال 27-2026 کے لیے528 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جاسکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ ٹیکس چوری پر نو ٹالرنس،کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا جب کہ جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 

2026-06-23

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×