پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے، طلال چوہدری

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے،منشیات کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آچکا، صوبوں کو انسداد منشیات فورسز کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں خطاب میں  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کھوسہ صاحب کا کہنا ہےکہ کراچی کی پنکی دندناتی پھر رہی ہے، ایوان میں واضح کردوں پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اجازت  سے 500 مزید جوانوں کو انسداد منشیات فورس میں بھرتی کیا جائےگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبوں کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے، دہشت گردی کے 95 فیصد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعات میں 783 شہری شہید اور 1767 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایک سال میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے ، جن میں پہلی بار ایک سال میں 1890 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلام آباد پہلا اسمارٹ سٹی بنےگا ، اسلام آباد میں بین لاقوامی معیار کی پہلی ماڈرن جیل بنا رہے ہیں ، جس میں قیدی خواتین اور بچوں کو بھی رکھا جائےگا۔

2026-06-23

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×