پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،عبدالعلیم خان

SerialKiller

فوٹو: فائل

بنوں میں کامیاب کارروائی پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنوں میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے تک قومی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف ہر کامیاب آپریشن پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین اور قومی اعتماد کا مظہر ہے۔ پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے۔

عبدالعلیم خان نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف ہر کامیابی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔

2026-07-17

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×