پینٹاگون کے قریب بڑا حادثہ؛ 10 فوجی اہلکاروں سمیت 23 زخمی

SerialKiller

امریکا میں پینٹاگون کے قریب ایک خوفناک حادثے کے باعث سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور ریڈ زون علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا جس کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔


ایمرجنسی سروسز، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو جائے حادثہ کی جانب دیکھا گیا۔ حادثے کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔


پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اومنی رائیڈ اور فیئر فیکس کنیکٹر کی بسیں میٹرو ایکسس روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔


23 زخمیوں کو طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ 5 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر چھوڑ دیا گیا۔


سیکیورٹی حکام کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں

2026-04-25

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×