پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کا خدشہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو عوام تک ایندھن کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل کوارڈینیشن اینڈمینجمنٹ کونسل کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کاجائزہ لیا گیا۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی  کردی۔ این سی ایم سی کے مطابق فروخت میں غیرمعمولی اضافے سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے۔

این سی ایم سی نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی، کونسل کی صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے، بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ طلب پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک کافی ہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائرموجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک وممبران این سی ایم سی اجلاس میں شریک ہوئے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا اور متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

او سی اے سی کے نمائندوں کےسپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر ازالہ کر دیا گیا، این سی ایم سی کے مطابق جولائی کے پہلے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا، فروخت میں غیر معمولی اضافے سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی کی، جس پر کونسل نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی، کونسل نے صوبائی حکومتوں کو بھی ذخیرہ اندوزی روکنے، بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

2026-07-16

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×