پی سی بی کا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔

اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ان فٹ قرار دیے گئے ہیں، جس کے بعد عبداللہ شفیق کو ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عبداللہ فضل کو انجری کے بعد ایم آر آئی اسکین کرایا گیا، جس کے بعد طبی معائنے میں انہیں ری ہیبلیٹیشن پروگرام شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ 

اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف باقی ایک ٹیسٹ میچ اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سعود شکیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ ایک میچ کے لیے اضافی بیٹنگ آپشن کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان کی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست، ہیڈنگلے، دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست، لارڈز اور  تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک  ایجبسٹن میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت جاری ہے، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرےروز پاکستان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے  دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز بنالیے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی عثمان، عبداللہ شفیق، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔ 

2026-07-28

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×