چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

SerialKiller

کراچی:

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔


اس کے ساتھ ساتھ کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔


ایس ای سی پی نے اس حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کے لیے کے وائی سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب چھوٹے سرمایہ کاروں کو کے وائی سی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔


مزید یہ کہ جدید بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا عمل بھی مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت پیدا ہوگی۔


کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو کیپٹل مارکیٹ میں شامل کرنا ہے تاکہ عوام سرمایہ کاری، منافع اور پاکستان کی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

2026-05-14

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×