چینی سائنسدانوں نے بغیر بجلی کے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی

SerialKiller

فوٹو: فائل

چین کے سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے تازہ پانی میں تبدیل کردیتی ہے۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ سمندری پانی کو بدلنے کا یہ عمل کسی دکان سے منرل واٹر کی بوتل خریدنے سے بھی سستا ہوگا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سمندری پانی سے نمک ختم کرنے کے عمل میں روایتی طور پر بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث ایسا امیر ممالک میں ہی کیا جاتا ہے اور ماحول کے لیے نقصان دہ خام ایندھن کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

مگر چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسی پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جو ایک سال تک بغیر توانائی کے کام کرسکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے توانائی کے لیے محض سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور شینزن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ پیشرفت ایک نئے فوٹو تھرمل میٹریل کی بدولت ممکن بنائی اور محققین نے نانو پارٹیکلز کو تھری ڈی اسٹرکچر سے جوڑ دیا جس سے سورج کی روشنی سے سمندری پانی سے نمک کی صفائی کا عمل مؤثر ہوگیا۔

تجربات کے دوران اس میٹریل میں 90.2 فیصد سورج کی حرارت جذب ہوئی جب کہ سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے درکار توانائی کی ضرورت 45.7 فیصد تک کم ہوگئی۔

چھوٹے پیمانے پر ایک کلینیکل ٹرائل کے دوران اس سسٹم کو سمندری پانی کو کاشتکاری کے قابل بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

اس ٹرائل کے دوران زرعی زمین کے 5 اسکوائر میٹر رقبے کے لیے ڈیوائس سے تیار کردہ تازہ پانی کو ہفتوں تک استعمال کیا گیا، پورے ٹرائل کے دوران کسی قسم کی بجلی کی ضرورت نہیں پڑی اور صرف سورج کی روشنی کافی ثابت ہوئی۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ اس پورے عمل کے دوران پانی کے حصول کی لاگت بوتل میں بھرے پانی کو خریدنے سے بھی کم تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ جب ٹیکنالوجی کو زیادہ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا تو بچت بھی زیادہ ہوگی۔

2026-07-01

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×