کراچی: دوران ڈکیتی ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا: ڈی آئی جی ساؤتھ

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا اور ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر آکاش بینک پہنچے تو ملزمان پہلے سے موجود تھے، ملزم نے ساتھی ڈکیتوں کو ریکی کر کے اطلاع دی، 24 گھنٹوں میں واردات کی تفصیلات حاصل کی گئیں اور 36 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ 100 سے زائد سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی گئیں، واردات میں موٹرسائیکل اور ایک گاڑی استعمال کی گئی، 2 موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان آئے تھے جنھیں گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا، کچھ رقم کی برآمدگی ہوئی ہے اور مزید رقم کی ریکوری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

2026-07-15

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×