کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں پارہ 49 ڈگری چھو گیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سبی میں پارہ 49 ڈگری چھو گیا

کراچی :            شہر قائد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کئی شہروں میں گرمی کی شدت معمول سے زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ 
اس کے علاوہ دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری جبکہ تربت اور موہنجو داڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ سکھر، نواب شاہ اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک رہا جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری، پشاور میں 42 ڈگری جبکہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گرمی کی لہر کم از کم 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر سندھ کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید درجے کی گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ 
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور 12 جون تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔ 
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث گرمی کا احساس اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

2026-06-09

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×