کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا سہولتکار نیٹ ورک پکڑا گیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی میں 27 جون کو رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27 جون کو گلستان جوہر میں واقع رینجرز کیمپ آفس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے اسمگلرز بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں اور حملوں میں شامل افغانستان اور پاکستان میں پورا نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خارجی دہشت گرد جانان نے رینجرز کیمپ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، باقی 3 دہشت گرد اندر داخل ہوئے، حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد باجوڑ کا رہنے والا اور تین افغان شہری تھے، چاروں دہشت گردوں کو تربیت، اسلحہ اور بارود افغانستان سے فراہم کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ہینڈلر افغان سرزمین سے ہدایات دے رہے تھے، گرفتار سہولت کاروں کی بھارتی پراکسی جماعت الاحرا کے ٹریننگ کیمپ میں حملے کی تیاری اور بیان ریکارڈ کرانے کی ویڈیو بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد عثمان نے دوران تفتیش مختلف تربیتی کیمپس میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ حملے میں ملوث چار دہشت گرد افغانستان سے کراچی پہنچے اور انہیں حب چوکی سے کورنگی منتقل کرکے ایک گھر میں ٹھہرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمد بشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بعض سہولت کاروں کے روابط بھارت سے ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

2026-07-14

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×