کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

 سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پرکھڑا ہمارا سپاہی جان خطرے میں ڈال کرپاکستان کی حفاظت کرتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں، ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کےجوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کےلیےقربان کررہے ہیں  انکی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو  بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے، ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف کی فراہمی سے ہوگا، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔

2026-08-01

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×