کے پی: اسمبلی وقار کیخلاف رپورٹ، کارروائی یا تقریر کی مسخ شدہ رپورٹنگ پر قید اور سزا ہوگی، ایکٹ منظور

SerialKiller

فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے استحقاق سے متعلق ترمیمی ایکٹ منظور کرلیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے استحقاق ایکٹ کی خلاف وزریوں پرسزائیں مقرر کی ہیں جس کے تحت اسمبلی یا قائمہ کمیٹی کی کارروائی، سوالات، قرارداد، تحریک یا تحریک التوا کو ایوان میں پیش یا سرکاری طور پر جاری ہونے سے پہلے شائع یا نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ایکٹ کے تحت جرم کی نوعیت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

اسمبلی کی کارروائی یا رکن کی تقریر کی مسخ شدہ رپورٹ شائع کرنے پر3 ماہ قید یا 3 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ممنوعہ اسمبلی کارروائی یا کمیٹی رپورٹ شائع کرنے پر 6 ماہ قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ 

اسمبلی یا اس کے وقار کے خلاف ہتک آمیزبیان شائع کرنے پر 6 ماہ قید یا 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

اسمبلی افسر پر حملہ یا سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے پر ایک ماہ قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوگی۔

2026-07-08

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×