گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی، ن لیگ نے اتفاق کرلیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ  گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نےبلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نےگلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی  تھی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!

واضح رہے کہ 24 کے ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 13 نشستیں درکار ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستیں لے کرسب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7  نشستیں لے گئے،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔

2026-06-10

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×