گلگت بلتستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

SerialKiller

فوٹو: فائل

  • اسلام آباد: : وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کیلئے قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی اور دانش سکولوں کے قیام کے منصوبے سرفہرست ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کیلئے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔

2026-07-21

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×