گواہ کا بیان غلط ریکارڈ کرنےکا معاملہ، ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار

SerialKiller

فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے گواہ کا بیان غلط ریکارڈ کرنے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

سپریم کورٹ نے ویڈیو بیان اور تحریری ریکارڈ میں تضاد پر ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیے اور قرار دیا کہ گواہ کا بیان لفظ بہ لفظ ریکارڈ کرنا ٹرائل کورٹ کی قانونی ذمہ داری ہے اور منصفانہ ٹرائل کے لیے درست عدالتی ریکارڈ ناگزیر ہے۔

عدالت کا ٹرائل کورٹ کو ویڈیو اور تحریری بیان کا موازنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے بیان میں غلطیوں کی تصحیح کے لیے 15 دن کی مہلت دیدی۔

سپریم کورٹ نے تصحیح کے بعد مقدمہ 30 ورکنگ دنوں میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 360 (2) پر عمل نہ کرنا غیرقانونی ہے، گواہ کے اعتراض کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، منصفانہ ٹرائل کے لیے درست ریکارڈنگ ناگزیر ہے، عدالتیں تکنیکی بنیادوں پر انصاف سے انکارنہیں کرسکتیں، گواہ کا اصل بیان ہی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کو اصل شہادت سے مطابقت کے لیے استعمال کیا جائے، آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

یاد رہے کہ صنم عمرانی ایڈووکیٹ کے قتل کی چشم دید گواہ نایاب عمرانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماڈل کورٹ حیدرآباد نے اسلام آباد ای کورٹ سے ویڈیو لنک پر گواہ کے بیانات ہی غلط ریکارڈ کیے اور ماڈل کورٹ حیدرآباد کے جج نے قتل کے وقوعے کی تاریخ ہی بدل دی۔

گواہ نایاب عمرانی نے اس معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور سندھ ہائیکورٹ سے انصاف نہ ملنے پر نایاب عمرانی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

2026-07-10

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×