ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور مفت علاج کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ہسپتالوں میں سکریننگ پروگرام سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت مل رہی ہے، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت تشخیص اور علاج بغیر کسی مالی بوجھ کے کیا جا رہا ہے، غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور دوبارہ استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کر کے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہیپاٹائیٹس کی بروقت سکریننگ کروا کر جان بچائیں، ڈاکٹرز، نرسز عوام اور حکومت مشترکہ کاوشوں سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کریں گے، آئیے سب مل کر صحت مند پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں۔

2026-07-28

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×