فوٹو: فائل
یومِ شہدائے کشمیر پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےیومِ شہدائےکشمیر پر 1931 کے 22 کشمیری شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا،کہاکہ ان بہادر کشمیریوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ پاکستان کشمیری بھائیوں اوربہنوں کی سفارتی اورسیاسی حمایت ہمیشہ جاری رکھےگا اور مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری شہدا کا خون تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، بھارت ریاستی جبر اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، جبکہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازوال ہے۔





.jpeg)





