یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے چند نئے فیچرز متعارف

SerialKiller

فوٹو فائل

یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز میں تصاویر پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لیے چند فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

درحقیقت یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز کو کافی حد تک انسٹاگرام اور ٹک ٹاک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے تصاویر پر مبنی پوسٹس کے لیے فیچرز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اب صارفین 10 تصاویر پر مبنی سلائیڈ شو جیسی پوسٹس تیار کرسکیں گے۔

اسی طرح تصاویر میں ٹیکسٹ ایڈ کرسکیں گے جبکہ 15 سیکنڈ کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کرسکیں گے۔

صارفین کو ہر بار مکمل ویڈیو ایڈٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تصاویر کے ذریعے بھی آسانی سے اپنے ناظرین کو انگیج کرسکیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو تصویری اسٹوریز براہ راست شارٹس فیڈز پر شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نئی امیج پوسٹس انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوں گی جہاں اس طرح کی تصویری مواد کافی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل کمپنی کی جانب سے چند روز قبل شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ ایک تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔

اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔

کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کو ریٹائر کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔

2026-07-04

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×