’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں مبینہ طور پر ثاقب چڈھر کی جانب سے اداکارہ کو رابطے کیلئے کیے گئے میسجز شامل ہیں۔

مشتبہ اسکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا سے اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں اور متعدد بار رابطے کی کوششیں کیں۔

اسکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر  ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ  درج کیا گیا ہے جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کررہی ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے  الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے بھی رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


2026-07-30

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×