13 مارچ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

SerialKiller

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت ایام اور حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے دنوں میں امتِ مسلمہ غم و اندوہ کی کیفیت سے گزر رہی ہے۔ ایسے حساس اور مقدس ایام میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کھلی جارحیت اور رہبر عظیم سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

صہیونی و سامراجی قوتیں اپنے مذموم اہداف میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ایران کے عوامی مقامات، تیل کی تنصیبات، اسکولوں اور ہسپتالوں پر اندھا دھند اور بے رحمانہ بمباری کر رہی ہیں، جو عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایران میں شبِ قدر اور ایامِ شہادت کی راتیں اس وقت ایک منفرد منظر پیش کر رہی ہیں۔ دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں مومنین کی بڑی تعداد صہیونی و امریکی بمباری کے باوجود صبر و استقامت کے ساتھ عبادت، دعا اور مناجات میں مصروف ہے۔ ایرانی باشعور عوام اپنے شجاع رہبر کی قیادت میں عزم و حوصلے کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ تمام انسان دوست افراد اور ملتِ اسلامیہ اس مشکل گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں، غزہ کے عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کریں۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر اور شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر 13 مارچ بروز جمعۃ الوداع (عالمی یوم القدس) کو ملک بھر میں بھرپور انداز سے منایا جائے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صہیونی ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں اور نظامِ اسلامی کی نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

2026-03-15

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×