190 ملین پاؤنڈ کیس: بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو دلائل کیلئے آخری مہلت

SerialKiller

فوٹو: فائل

سلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے جاری حکم نامے میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو اپیلوں پر دلائل دینے کے لیے حتمی مہلت دے دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حق میں دلائل پیش نہ کیے گئے تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور نیب کا مؤقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

حکم نامے کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو واضح انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مزید التواء کی درخواست نہیں کریں گے اور اپیلوں پر اپنے دلائل مکمل کریں گے۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کی انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس مقدمے میں یہ آخری مہلت دی جا رہی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر اپیلوں پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس مزید ملتوی نہیں ہو گا اور نیب کا مؤقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

2026-07-07

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×