21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علی المرتضی کے سلسلے میں موہن پورہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس

SerialKiller

راولپنڈی(خبر نگار)21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علی المرتضی کے سلسلے میں موہن پورہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے موقع پر راستوں کی صفائی اور بہترین انتظامات پر آر ڈبلیو ایم سی کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیاجلوس کے روایتی راستوں پر صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آر ڈبلیو ایم سی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن سید ارج حسن کاظمی اور چیف سینیٹری انسپکٹر ملک گلفراز اعوان کی قیادت میں عملے نے جلوس کے راستوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا۔ عملے نے جلوس کے آغاز سے قبل اور اختتام کے بعد بھی صفائی کا عمل جاری رکھا تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بانیان جلوس اور منتظمین نے آر ڈبلیو ایم سی کے افسران اور صفائی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے جس سے عزاداروں کو سہولت میسر آئی انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کا عملہ جلوس کے دوران مسلسل متحرک رہا اور صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر آپریشن سید ارج حسن کاظمی نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے دوران خصوصی صفائی آپریشن ترتیب دیا جاتا ہے تاکہ راستوں کو صاف رکھا جا سکے۔بانیان جلوس نے آر ڈبلیو ایم سی کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ شہریوں کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

2026-03-15

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×